تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلیے کراچی سے قافلے روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے شہر قائد سے قافلے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے بسوں، کاروں اور ریلوں کے ذریعے جڑواں شہر پہنچیں گے۔

گزشتہ دنوں دوران احتجاج پولیس شیلنگ سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی ایم پی اے راجا اظہر، صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار، جمال صدیقی ودیگر رہنماؤں نے کارکنوں کر پنڈی کے لیے وانہ کیا۔

اس موقع پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عوام حقیقی آزادی کیلیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 26 نومبر کو فیض آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 56 شرائط کے ساتھ اجازت نامہ جاری کیا۔ شرائط کی عدم پیروی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو راولپنڈی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 56 شرائط کے ساتھ جاری کیے گئے اجازت نامے کی اولین شرط ہے کہ فیض آباد کو 26 نومبر کی رات ہی خالی کیا جائے گا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم روالپنڈی ٹیسٹ کھیلنے پہنچ رہی ہے اس لیے جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل خالی کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -