جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں زیرتعمیر ایسا شہر جو آپ کو حیران کردے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی مشرقی صوبے میں ایک ایسا شہر(سبارک) تعمیر کیا جارہا ہے جو ‘کیش لیس’ ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان انرجی پارک (سبارک) مملکت کا جدید شہر ہوگا جہاں کیش کے بجائے رقوم کی لین دین ڈیجیٹل بنیادوں پر ہوگی۔

سبارک شہر، دمام اور الاحسا کے درمیان واقع ہے اور اسے 50 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پارک میں ایک لاجسٹک زون اور خشک بندرگاہ بھی شامل ہو گی۔

- Advertisement -

اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا 80 فیصد کام سرکاری طور پر مکمل ہوا ہے جبکہ دیگر مراحل پر کام جاری ہے۔ ریاض بینک اور کنگ سلمان انرجی سٹی (سبارک) کے مابین ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد اس منصوبے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل شہر میں تبدیل کرنا ہے۔

سعودی عرب: ‘نیوم’ میں ناقابل یقین ٹیکنالوجی کا استعمال

ریاض بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ سبارک سٹی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو کیونکہ یہ ایک نیا شہر ہے جہاں کیش استعمال نہیں ہونا چاہیے، رقوم کی لین دین میں پاس کارڈ استعمال ہوگا۔

خیال رہے کہ ریاض بینک اور کنگ سلمان انرجی سٹی کے مابین ہونے والے معاہدے میں 10 اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد کاروبار کرنے اور ڈیجیٹل معیشت میں آسانی کے ساتھ مملکت کی درجہ بندی کو سپورٹ کرنا ہے۔

اس منصوبے کا آغاز 2018 میں ہوا تھا جس کی تکمیل 2035 تک ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں