بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

دعا زہرا کے شوہرظہیر کیخلاف جھوٹ کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جھوٹا سرٹیفکیٹ دینے پر دعا زہرا کے شوہرظہیر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے وکیل احمد شیر کے ذریعے ملتان بینچ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ظہیر نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے 18 جولائی کو حفاظتی ضمانت کرائی عدالت سے چھپایا گیا کہ ظہیر لاہور ہائیکورٹ سے پہلے بھی حفاظتی ضمانت کرا چکا۔

درخواست کے مطابق عدالت کے سامنے ظہیر کی جانب سے جھوٹا سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا عدالت سے حقائق چھپانے پر ظہیر فراڈ کا مرتکب ہوا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ظہیر اور اسکے وکیل کی جانب سے حقائق چھپانے پر مناسب کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں