تازہ ترین

مہنگائی سے پریشان باپ کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا رائیونڈ میں مہنگائی سے تنگ ایک شہری نے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔

مسلسل بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اور ان کے لیے جینا دشوار ترین ہوگیا ہے۔ بھوک سے بلکتے بچے اور اپنی بے بسی نے کئی لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں سندھ میں ماں اور باپ نے بچوں کو روٹی نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے سے لگا لیا تھا اور آج لاہور میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے انہیں بچا لیا گیا۔

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں مہنگائی سے پریشان باپ سے بچوں کی بھوک نہ دیکھی گئی تو اس نے اپنے بچوں سمیت زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں بچا لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شہری اور بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ تاہم شہری اور نوجوانوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں آٹا ختم، ماں باپ کی دو دن کے وقفے سے خود کشی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار میں غربت کا شکار میاں بیوں سے بھوک سے بلکتے بچے نہ دیکھے گئے اور انہوں نے دو دن کے وقفے سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -