تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کوروناویکسین: سعودی عرب کے لیے بڑا کارنامہ انجام دینے والی خاتون ڈاکٹر

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس کی پہلی ویکسین خاتون ڈاکٹر ایمان المنصور نے تیار کی ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بڑے مشن کو تکمیل تک پہنچایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمان المنصور نے ٹیم کی مدد سے اپنے ملک کے لیے پہلی کوروناویکسین تیار کی۔ یہ سعودی ساختہ ویکسین ملکی سطح پر بنائی گئی ہے۔ خاتون ڈاکٹر سعودی عرب میں امام عبدالرحمان بن فیصل یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر بھی اپنی ذمے داریاں نبھا رہی ہیں۔

اس ویکسین کی تیاری کے دوران جون کے وسط تک ادارہ برائے تحقیق وطبی مشاورت (آئی آر ایم سی) نے ساتھ دیا۔ یہ ادارہ آئی اے یو کے ساتھ منسلک ہے اور وزارت تعلیم اس کی مالی معاونت کرتی ہے۔ ڈاکٹر ایمان المنصور نے پلازمڈ (پی) اور ڈی این اے کے طریقہ کار کے تحت ویکسین تیار کی۔

کوروناویکسین: سعودی وزارت صحت کی اہم وضاحت

خاتون ڈاکٹر نے میساچوسٹیس یونیورسٹی سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ دنیا میں بننے والی فائزر اور موڈرنا ویکسین میں ایم آر این اے طریقہ کو استعمال کیا گیا ہے جس میں ویکسین کو کم درجہ حرات میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا پلازمڈ پی اور ڈی این اے طریقہ کار میں نہیں ہوتا۔

اس طرح ویکسین کو ایک جگہ سے دوسری جبکہ منتقلی اور ذخیرہ کرنے میں بھی آسانی پیش آتی ہے۔

ڈاکٹر ایمان المنصور کا کہنا تھا کہ سعودی ساختہ ویکسین سے انسانی خلیوں میں طاقت آتی ہے، مدافعتی نظام مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے۔ مذکورہ ویکسین کے لیے استعمال کے لیے حکومت سے منظوری درکار ہے۔

Comments

- Advertisement -