تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی: ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

کراچی: جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے گلبرک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان گلبرگ میں بینک سے نکلنے والوں سے رقم چھین رہے تھے، ملزمان میں جاوید عرف وقار ، عمران نذیر،عمر فاروق اور عطاء اللہ شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کٹی پہاڑی، اورنگی ٹاؤن ،سعیدآباد، گلبرگ اور دیگرعلاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ 11 اگست کو سعید آباد میں پیٹرول پمپ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں اسی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیاہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف شہر کے مختلف میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

دوسری جانب ضلع ملیر کی پولیس نے ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سپر مارکیٹ میں 6 ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر لوٹ مار کی تھی، تاہم فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران وہاں موجود 4 سال کی ننھی بچی حرمین ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی، جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بعد ازاں جاں بحق ہو گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -