اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایک تحفے نے باپ کی زندگی بدل دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنم دن بچے کا ہو یا بوڑھے انسان کا سالگرہ پر دئیے گئے کچھ تحفے زندگی بھر کےلیے یادگار بن جاتے ہیں اور کچھ تحائف ایسے ہوتے ہیں جو زندگی یکسر تبدیل کردیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ 66 سالہ شخص کے ساتھ پیش جسے اس کے اہل خانہ نے 66 ویں سالگرہ پر بیش قیمت تحفہ دیا، تحفے میں کوئی گاڑی یا سونا چاندی نہیں بلکہ آنکھوں پر لگانے والا ایک چشمہ تھا۔

معمر شخص اس چشمے کی مدد سے دنیا کو حقیقی رنگوں کے ساتھ دیکھ سکتا تھا کیوں کہ وہ پیدائشی طور پر رنگوں کی تفریق سے محروم (کلر بلائنڈ) تھا۔

جب مذکورہ شخص کے بچوں اور اس کی اہلیہ کا دیا ہوا تحفہ انہوں نے کھولا حیران ہوئے کہ تحفے میں ایک معمولی چشمہ لیکن جب وہ چشمہ انہوں پہنا تو حیران رہ گئے کیوں کہ اب وہ رنگوں کو دیکھ سکتے تھے اور رنگوں میں تفریق کرسکتے تھے۔

تحفے میں ملنے والا چشمہ پہن کر 66 سالہ شخص کی آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں جب کہ فیملی کے دیگر افراد کی آنکھوں میں بھی خوشی سے آنسو آگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں