تازہ ترین

عالمی چیمپئن ارجنٹینا کو ویلکم ہوم کہنے کیلیے انسانی سمندر سڑکوں پر، ویڈیو

فٹبال کی نئی عالمی چیمپئن ارجنٹینا کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ہزاروں افراد آدھی رات کو اپنے ہیروز کو دیکھنے کیلیے سڑکوں پر آگئے۔

فٹبال کی نئی چیمپئن ارجنٹینا کے چیمپئن کھلاڑی جب ٹرافی اٹھائے اپنے وطن واپس پہنچے تو ان کا شاندار انداز میں استقبال کرنے اور انہیں ویلکم ٹو ہوم کہنے کے لیے سخت سردی میں ہزاروں افراد آدھی رات کو سڑکوں پر موجود تھے۔

36 سالہ بعد تیسری بار عالمی چیمپئن کا اعزاز پانے پر فٹبال سے عشق کرنے والے برازیلی شہریوں کا اس موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا اور درالحکومت بیونس آئرس کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا۔ اس موقع پر عوام نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔ تہنیتی نغمے گائے اور خوبصورت آتشبازی کی گئی۔

 

وکٹری پریڈ میں ارجنٹینا کی ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر ہزاروں چاہنے والے بس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، گنگناتے رہے اور خوشیاں مناتے رہے۔

اس سے دو روز قبل عالمی چیمپئن کا اعزاز پانے پر بھی برازیلی شہریوں نے شاندار انداز میں فتح کا جشن منایا تھا اور ہزاروں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

جیت کا جشن منانے والے اتنے تھے کہ ہر طرف سر ہی سر نظر آ رہے تھے اور اس تاریخی جشن کی ایریل ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

Comments

- Advertisement -