تازہ ترین

’اکٹھے الیکشن ہی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو گی‘

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں بلکہ ایک ہی دن میں عام انتخابات چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت اورتمام اداروں کی رہنمائی کرے جس پر آگے بڑھیں گے تمام اسمبلیوں کے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے ہونے چاہئیں نگران سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے اکٹھے الیکشن ہی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو گی۔

راناثنا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نےکہا الیکشن 90 دن میں نہ ہوئے تو مداخلت کریں گے 30 اپریل کی تاریخ بھی 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ سے باہر ہے الیکشن ایسا ہو جو ملک میں استحکام کاسبب بنے قومی اسمبلی کی 60 فیصد نشستیں پنجاب سےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے الیکشن پہلے ہوئے تو دوسری جماعتوں کیلئے مشکل ہو گی چیف جسٹس کا آئینی اختیار تسلیم کرتے ہیں الگ الگ الیکشن ہوں گے تو ملک میں افراتفری اور انارکی پیدا ہوگی۔

وفاقی وزیر تذکرہ کیا کہ کہاگیا آڈیولیکس سے سپریم کورٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے علی ساہی اور دو بیٹوں کے معاملےکی تحقیقات کریں، بابارحمتےکی وکیل کیساتھ گفتگو بھی سامنے آچکی ہیں چیف جسٹس بارکونسل کاریفرنس سنیں اورفیصلہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنے اور فساد کو روکنے کیلئے صاف وشفات الیکشن ضروری ہیں صاف وشفاف الیکشن کےبغیرسیاسی عدم استحکام نہیں آسکےگا ہماری رائے میں حالت ایسے ہیں کہ تدبر اور دانائی سے فیصلہ کیا جائے پارلیمنٹ حکومت اورتمام اداروں کی رہنمائی کرےجس پرآگےبڑھیں گے۔

Comments

- Advertisement -