ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

اہم سیاسی شخصیت کی لگژی گاڑی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کر لی۔

حکام کے مطابق کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس نے اہم سیاسی شخصیت کی نان کسٹم پیڈ لگثری گاڑی پکڑ لی۔

کسٹم انٹیلی جنس نے رات گئے کلفٹن میں کارروائی کر کے بلٹ پروف گاڑی پکڑی۔ بلٹ پروف گاڑی بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیت کا بیٹا چلا رہا تھا۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ بلٹ پروف گاڑی ضبط کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دی گئی۔

کلفٹن سے 2017 ماڈل کی ضبط شدہ لگثری گاڑی ایک غیرملکی شخصیت پاکستان لائی تھی۔ شکار کے نام پر لائی گئی گاڑی عائد کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز ادائیگی سےعارضی طور پر مستثنیٰ تھی۔

عارضی مدت کیلئے لائی گئی گاڑی مبینہ طور پر واپس جانے تک بااثر سردار کے زیراستعمال تھی۔ ایف بی آر کی اجازت سے کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز ادائیگی کے بغیر گاڑی ٹرانسفر یا فروخت کرنے پر پابندی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں