تازہ ترین

اکثریت ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ نہیں دیکھنا چاہتی، وہ کب قیادت چھوڑیں گے؟

ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر صارفین سے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے سے متعلق رائے مانگی تھی جس پر 57 فیصد سے زائد نے ہاں میں جواب دیا ہے۔

ایلون مسک سماجی رابطوں کی سب سے مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کی ملکیت سنبھالنے کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں۔ آتے ہی پہلے انہوں نے درجنوں افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا۔ پھر بلو ٹک اکاؤنٹ ہولڈرز سے فیس وصولی سے متعلق خبریں سامنے آتی رہیں اور گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر صارفین سے سوال کرلیا کہ کیا وہ ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں۔

ایلون مسک کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی اکثریت نے پول میں اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا اور 57 فیصد سے زائد صارفین نے کہا کہ ہاں وہ ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑی دیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ پول کے نتائج کی پابندی کریں گے اور صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے انھیں قبول ہوگا۔

 

عوامی پول میں اکثریت کی جانب سے اس رائے کا اظہار کیے جانے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلون مسک صارفین کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ٹوئٹر کی قیادت سے دستبردار ہوتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے ایلون مسک کے ٹوئٹر کے سربراہ بننے کے بعد سے صارفین پہلے ہی ان کی پالیسی سے کافی نالاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -