اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا جب ک آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر غور آئیگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی لندن سے اس اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول مزید گرم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم

تحریک انصاف نے حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلییاں تحلیل کرنے اور عام انتخابات کا اعلان کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں