تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں دن دیہاڑے موبائل فرنچائز لوٹ لی گئی

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موبائل فرنچائز کو لوٹ لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کراچی میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ڈاکو بلا خوف وخطر سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں اور شہریوں کو ان کی قیمتی املاک کے ساتھ محروم کرنے کے ساتھ بعض اوقات ان کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی سیکٹر فائیو ای میں بھی ڈاکوؤن نے دن دیہاڑے بلا خوف وخطر موبائل فرنچائز کو لوٹ لیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک ملزم کسٹمر بن کر فرنچائز میں داخل ہوا اور نشست پر بیٹھ گیا۔

گاہک بن کر فرنچائز میں داخل ہونے والے ملزم نے کچھ دیر بعد فون کرکے اپنے 7 مسلح ساتھیوں کو وہاں بلا لیا جنہوں نے آتے ہی سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا اور اسٹاف سمیت وہاں موجود کسٹمرز کو یرغمال بنا لیا۔

ملزمان تمام کسٹمرز سے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے، واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -