ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پنجاب میں پُراسرار بیماری ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں پُراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 12 افراد انتقال کر گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پُراسرار بیماری کے باعث 15 سے 20 دن میں 12 افراد کا انتقال ہوا، ان میں ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا، متاثرہ خاندان موضع تاج پور پیر والا کا رہائشی ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پہلے معمولی بخار ہوتا ہے پھر چند گھنٹوں میں مریض کی موت ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن محمود کے مطابق متاثرہ گھر سے پانی اور خوراک کے سیمپل لیب بھجوا دیے ہیں، رپورٹ آنے پر معاملہ واضح ہو سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں