تازہ ترین

انگلینڈ میں چار صدی پرانے ہوٹل میں پراسرار آتشزدگی

جنوبی انگلینڈ میں 4 صدیوں پرانے ہوٹل میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی انگلینڈ میں 400 سال قدیم ایک ہوتل میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آتشزدگی اتنی خوفناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورا ہوٹل اس کی لپیٹ میں آگیا اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کی عمارت میں موجود بچوں سمیت 30 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہوٹل میں زیادہ تر یوکرینی پناہ گزین موجود تھے جب کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Comments

- Advertisement -