اشتہار

کویت میں نئی کابینہ کی تشکیل، کس کو کیا عہدہ ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی قیادت میں نئی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس کا فرمان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی قیادت میں نئی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس کا فرمان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ کویت کی تاریخ میں بننے والی چالیسویں حکومت ہے۔

کابینہ کی تشکیل سے قبل کویت کے نائب امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا تھا جنہوں نے نئی کابینہ تشکیل دی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس کابینہ میں طلال خالد الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع بنایا گیا ہے جب کہ خالد الفاضل کو نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے امور منسٹرز کونسل کی ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

بدر المال کو نائب وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، فہد الشعلہ کو وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور و وزیر مملکت برائے امور مواصلات، عبدالرحمٰن المطیری کو وزیر اطلاعات و وزیر مملکت برائے امور نوجوانان جب کہ احمد العوضی کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

اس کابینہ میں امانی بوقماز وزیر تعمیرات عامہ، حمد العددوانی وزیر تربیت و وزیر اعلیٰ تعلیم، سالم الصباح وزیر خارجہ، می البغلی وزیر سماجی امور و خواتین و اطفال، عامر محمد وزیر انصاف و وزیر اوقاف و اسلامی امور، مطلق العتیبی وزیر بجلی و پانی، محمد العیبان وزیر تجارت و صنعت اور مناف عبدالعزیز الھاجری وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے اقتصادی و سرمایہ کاری امور ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ احمد نواف الصباح کی قیادت میں سابقہ حکومت نے تشکیل کے 100 دن بعد کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد کو استعفی پیش کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفی مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان بحرانی صورتحال پیدا ہوجانے کے باعث دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں