کراچی: صوبہ سندھ میں پولیو وائرس ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، تین سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہر قمبر میں 3 سالہ بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی، جس کے بعد صبوے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔
سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل 20 اپریل کو سندھ اور بلوچستان سے دو نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 29 مارچ کو خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک، لکی مروت اور ٹانک سے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کی ایمرجنسی آپریشن تھیٹر نے بھی تصدیق کی۔
پاکستان میں پولیو کے مزید کیسز رپورٹ
ماہرین کا کہنا ہے زیادہ تر پولیو سے وہ بچے متاثر ہوئے جنہیں حفاظتی ویکسین نہیں پلائی گئی۔
یاد رہے کہ 14 مارچ کو بھی ملک میں پولیو نے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے نیکی خیل سے رپورٹ ہوا جہاں 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دوسرا کیس سندھ کے ضلع نوشہروفیروز سے رپورٹ ہوا تھا جہاں چار سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو مریضوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔