اشتہار

اڈانی گروپ کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ رپورٹ کے بھنور میں پھنسے اڈانی گروپ کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اڈانی گروپ کے خلاف ملک گیر پردہ فاش ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ پردہ فاش ریلیوں میں وزیراعظم مودی اور اڈانی گروپ کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ان ریلیوں میں کانگریس عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کریگی کہ کس طرح ملک کے اہم ڈھانچے کو اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں دیا جارہا ہے، مودی کے اس روئیے نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکال دیا ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اڈانی گروپ اور مودی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو ہر سطح پر اٹھایا ہے اور اب اسے عوام میں لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈانی گروپ کا ستارہ گردش میں، مزید اربوں روپے کا نقصان ہوگیا

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں چھ اور دس مارچ 2023 کے درمیان پبلک بینکوں اور ایل آئی سی کے دفاتر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مارچ کے مہینے میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پردہ فاش ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ تیرہ مارچ کو ریاستی ہیڈ کوارٹر پر ایک بڑے پیمانے پر "چلو راج بھون” مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں 32000 الفاظ پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی تھی رپورٹ کے نتائج میں 88 سوالات شامل تھے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ فراڈ میں ملوث رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں