تازہ ترین

کروناوائرس سے متعلق نیا خطرہ، ماہرین کو شدید تشویش

بیروت/دوحہ: طبی ماہرین نے کروناوائرس سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس اب موسمی بیماری بن سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور قطر کے سائنس دانوں نے تحقیقاتی مقالہ تیار کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سردی میں زکام اور دیگر بیماریوں کی طرح کرونا بھی ایک موسمی بیماری بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق معتدل موسم والے علاقوں میں سردیوں کے دوران کرونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز رہا، یہ صورت حال مستقبل میں بھی رہی تو کرونا ہر سال سردیوں میں تیزی سے پھیلے گا اور یہ زکام اور سانس کی دیگر بیماریوں کی طرح ایک موسمی بیماری بن جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انسانوں کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ زکام کا وائرس جلد اثر انداز ہوتا ہے، جبکہ کرونا وائرس کے حوالے سے بھی یہی صورت حال ہے، وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

شہریوں کے لیے کرونا ویکسین کب سے دستیاب ہوگی؟ چین نے تاریخ بتادی

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کم درجہ حرارت میں وائرس زیادہ مضبوط ہو تو انسانوں پر حملہ آسان ہوجاتا ہے، دیگر ریسرچ اور مطالعے سے ثابت بھی ہوا کہ کرونا زکام کے وائرس کی طرح پھیلتا ہے۔

ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر ہم مطلوب قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو وائرس کے وار کو روک سکتے ہیں، اور ویکسین کے ذریعے یہ ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -