تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

دنیا کی 12 با اثر خواتین میں ایک پاکستانی بھی شامل

امریکی جریدے نے دنیا کی 12 با اثر خواتین کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک پاکستان خاتون عائشہ صدیقہ بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کی حامل 12 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین کی سال 2023 کیلیے سیاست، انسانی حقوق اور آرٹس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کی حامل بااثر خواتین کی فہرست میں میکسیکو، برازیل، ایران، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 12 خواتین کو ’وومن آف دی ایئر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست جاری ، پاکستان کی عائشہ صدیقہ بھی شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ صدیقہ ماحولیاتی تبدیلی پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں اور انوہں نے گزشتہ برس شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔

عائشہ صدیقہ 8 فروری 1999 کو جھنگ میں پیدا ہوئی تھیں۔ بچپن میں وہ والدین کے ہمراہ امریکا چلی گئیں۔ انہوں نے ہنٹر کالج سے گریجویشن کیا اور 2021 میں سیاسیات اور انگریزی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ دوران تعلیم ہی انہوں نے تھامس ہنٹر آنرز پروگرام بھی حاصل کیا تھا۔

24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 برس کی عمر سے ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگرکرنا شروع کیا تھا اور اس حوالے سے 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی ’Polluters Out‘ کے نام سے بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد بھی رکھی تھی اور ’’فاسل فری یونیورسٹی‘‘ کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -