تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، پی سی بی کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ٹیم میں شامل ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی ‏تصدیق کر دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے آج ہونے ‏والے میچ میں شریک ایک ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ کھلاڑی میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر ‏اس کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، میچ میں تاخیر

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ ‏منفی آئی ہے جب کہ دوسری ٹیم میں شامل اسکواڈ ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

میچ شروع ہونے کے حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے میچ ‏کے اوقات بعد میں شیئر کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -