تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کے پی اسمبلی میں فضل الرحمٰن کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن کے پی ٹی آئی کیخلاف بیانات پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پی ٹی آئی اور خواتین ممبران کے خلاف دھمکی اور توہین آمیز بیانات کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

یہ قرارداد رکن کے پی سے پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیر شمس نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اور خواتین ممبران کیلئے جو الفاظ استعمال کیے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی پارٹی کے سربراہ کو خواتین کیلئے ایسے الفاظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔ ایسے رویے اور الفاظوں سے سیاست میں آنے والی خواتین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر سمیر شمس کا اپنی قرارداد میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلیے خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ چلنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ سیاسی اختلاف ایک طرف مگر خواتین کے کردار اور ان کی سیاسی شمولیت پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’زمین اتنی گرم کر دیں گے کہ یوتھیے پاؤں نہیں رکھ سکیں گے، فضل الرحمٰن

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، ہم زمین اتنی گرم کردیں گے کہ یوتھیے پاؤں تک نہیں رکھ سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -