تازہ ترین

نیویارک کے لیے سنگین خطرہ!

امریکا کے شہر نیویارک کو ایک ایسا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس نے اس شہر کے لاکھوں باسیوں کی زندگی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق میں یہ ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ نیویارک آہستہ آہستہ سمندر برد ہو رہا ہے اور اس کی وجہ بھی انسان ہی ہیں۔

تحقیق کے مطابق نیویارک میں بلند ترین عمارتوں کا وزن یہاں سمندر کی سطح کو بڑھا رہا ہے جس کے نتیجے میں امریکا کے اس جدید اور کاروباری شہر کو سمندر آہستہ آہستہ نگل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک ہر سال ایک سے دو ملی میٹر سمندر بُرد ہو رہا ہے جب کہ اس کے کچھ علاقے سالانہ 2.75 ملی میٹر کی تیزی سے ڈوب رہے ہیں۔

محققین نے نیویارک شہر کی تمام عمارتوں کا وزن تقریباً 842 ملین ٹن لگایا ہے اور اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ شہر میں نئی عمارتیں سیلاب کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں اور اس حوالے سے حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نیویارک سٹی کی 8 ملین سے زیادہ آبادی کو سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے جب کہ ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر عمارت مستقبل میں سیلاب کے خطرے میں مزید اضافہ کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -