نہ بینڈ باجا نہ بارات نہ عہد وپیمان اور نہ پیپر میرج لیکن پھر ایک کنوارا شخص گھر بیٹھے بٹھائے شادہ ہو گیا جس نے اس کو بھی حیران کر دیا۔
شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے خوبصورت اور یادگار دن ہوتا ہے، جس کے لیے وہ خوب اہتمام کرتا ہے۔ لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص بغیر شادی کیے گھر بیٹھے بٹھائے شادی شدہ بن گیا۔
یہ دلچسپ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں 42 سالہ شخص کو میرج سرٹیفکیٹ ملا۔ اسے پتہ چلا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹین میری نے اس کی رضامندی اور اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ آدمی نے پایا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹِن میری نے اس کی رضامندی یا اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں نے 2 جون 2025 کو میرج لائسنس حاصل کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔بعدازاں خاتون نے مرد کی غیر موجودگی میں اور رضامندی کے بغیر ڈاکومنٹ میریج سرٹیفیکیٹ کاؤنٹی کلرک آفس میں جمع کرا دیا۔
میرج سرٹیفکیٹ ملنے پر مذکور شخص نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کر کے خاتون کو ہراسانی کیس میں گرفتار کرا دیا۔
اس کیس پر پولیس بھی حیران ہے اور پولیس چیف کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے 23 سال کیریئر میں ایسا واقعہ آج تک نہیں دیکھا کہ کسی کی شادی ایسے ہوئی ہو جس میں وہ خود موجود نہ ہو۔