بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

سوڈان میں پاکستانی امن دستے پر حملے میں سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے پر حملہ میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستہ 2 مقامی مریضوں کو اسپتال لےجا رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سپاہی محمد طارق شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

امن دستے کے اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی پر حملہ آور پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت سےخدمات انجام دیں اور پاکستان کے 181 امن دستوں کےاہلکاروں نے دنیا بھر میں جانوں کانذرانہ دیا۔

پاکستان عالمی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر کردار کےلیے پُرعزم ہے۔ پاکستان  اقوام متحدہ کی سرپرستی میں امن اور استحکام کیلئےکردار ادا کرتا رہےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں