تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تائیوان کی شپنگ کمپنی نے اپنے ملازمین کو مالا مال کردیا

تائیوان کی ایک شپنگ کمپنی نے اپنے منافع میں ملازمین کو شریک کرلیا اور چار سال کی تنخواہ کے مساوی رقم بونس دے کر انہیں مالا مال کردیا۔

دنیا میں دیکھا جاتا ہے کہ کئی ادارے اربوں کھربوں ڈالر سالانہ منافع کماتے ہیں لیکن ان کے اس منافع میں اہم کردار ادا کرنے والے ملازمین کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے لیکن تائیوان کی ایک شپنگ کمپنی نے اپنے منافع میں ملازمین کو شامل کرکے دنیا کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کردی ہے۔

ایورگرین میرین کارپوریشن نامی شپنگ کمپنی کے لیے گزشتہ برس بزنس کے لحاظ سے نہایت شاندار رہا ہے اور اس کا پھل اس کے ملازمین کو بھی مل رہا ہے۔ کمپنی نے اپنے ملازمین کو چار سال کی تنخواہ کے مساوی بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق اس معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا ہے کہ تائی پے میں قائم شپنگ کمپنی 50 ماہ کی تنخواہ یا اوسطاً چار برس سے زیادہ تنخواہ کے برابر بونس دے رہی ہے۔

اس شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’بونس کی مالیت ملازم کے نوکری کے گریڈ اور فنکشن کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے اور یہ صرف ان کے لیے ہے جن کا تائیوان میں کانٹریکٹ ہے۔‘

ایور گرین میرین کی یہ فیاضی گزشتہ دو برسوں کے دوران شپنگ انڈسٹری کی بے مثال ترقی کا نتیجہ ہے۔ وبا کی وجہ سے جہاں اشیائے صرف کی مانگ میں اضافہ ہوا، وہیں مال برداری کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

کمپنی کا ختم ہونے والے سال کا ریونیو 20 ارب 70 کروڑ ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جو سنہ 2020 کے نفع سے 3 گنا زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -