تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سر کی خشکی سے نجات کا آزمودہ نسخہ

موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ہرکسی کو سر میں بہت زیادہ خشکی اور خارش کی شکایت ہوجاتی ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔

سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لیکن اب یہ شکایت دور ہونے والی ہے کیونکہ ہم اپنے قارئین کو خشکی سے نجات کا آزمودہ نسخہ بتارہے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فرح نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو انڈے، دہی اور تیل کی سے گھر میں ماسک تیار کرنے کا طریقہ بتایا ہے جو خشکی سے نجات کا ضامن ہوسکتا ہے۔

 اجزا

انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچہ

دہی، ایک کھانے کا چمچہ

سرسوں کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

زیتون کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

انڈے کی سفیدی لیں اور اسے اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اس میں دہی شامل کریں اور دونوں کو اچھی طرح ملائیں۔

دہی اور انڈے کی سفیدی کو مکس کرنے کے بعد اس میں زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ اور پھر سرسوں کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

ضروری نوٹ : سر میں لگانے کےلیے ماسک تیار ہے لیکن یہ ماسک ہفتے میں صرف ایک ہفتہ لگانا ہے۔

Comments

- Advertisement -