جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی میں سی ویو پر شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سی ویو دودریا کے قریب نامعلوم افراد کی شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کر کےکچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے شہر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی سخت ممانعت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اسکول و کالجز کے طالبعلموں نے بیج بنک کا ایونٹ رکھا تھا جسے واٹس ایپ کے ذریعے آرگنائزر کیا گیا تھا اور اس موقع پر فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کالج انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے ایونٹ آرگنائزر کرنے والے طالبعلموں کیخلاف تادیبی کاروائی کی سفارش کی ہے، فائرنگ کرنے والوں کی گاڑیوں کی بھی نشاہدہی کرلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں