جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب پر حملہ آور ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حملہ آور 8 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حامی عرب اتحاد نے حوثی ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کی سمت بھیجے گئے بارودی ڈرونز کو تباہ کرنے کی تصاویر جاری کر دی۔

مختلف نیوز چینلز پر عرب اتحاد کی جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر نشر کی گئی ہیں اور ساتھ میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان حملوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے جنوبی حصے کی جانب بھیجے گئے حوثی ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ 3 ڈرون حملوں کا تباہ کیا گیا ہے۔

بیان میں عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء سے مملکت کی سمت ڈرون طیارے بھیجے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں