نیپیدوا: میانمار میں فوجی بغاوت اور آنگ سان سوچی کی گرفتاری کے عین موقع پر پارلیمنٹ کے سامنے کھڑی خاتون کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل میانمار میں فوجی قیادت نے عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا اور حکمران جماعت نیشنل لیگ برائے ڈیموکریسی پارٹی (این ایل ڈی) کی سربراہ آنگ سانگ سوچی سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا۔
فوجی قیادت نے ملک بھر میں ایک سال کے لیے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد عالمی رہنماؤں نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ امریکی صدر نے میانمار پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
مزید پڑھیں: جوبائیڈن کا آنگ سان سوچی کے حق میں بڑا بیان، فوجی قیادت کو خبردار کردیا
میانمار میں جس وقت فوج اقتدار سنبھالنے کے لیے پارلیمنٹ کی طرف پیش قدمی کررہی تھی، عین اُسی وقت ایک خاتون پارلیمنٹ کے سامنے ورزش (ایروبیکس) میں مصروف تھیں۔
This women didn’t realize there was a coup taking place behind her as she filmed her daily workout. #HoldMyBeer pic.twitter.com/syDeuftott
— @amuse (@amuse) February 1, 2021
کھنگ ہنین وائی نامی خاتون ورزش میں اس قدر مصروف تھیں کہ انہیں اپنے عقب سے پارلیمنٹ میں داخل ہونے والی فوجی گاڑیوں کا اندازہ تک نہ ہوا۔خاتون ڈانس انسٹرکٹر کی ویڈیو کے عقب میں فوج کی گاڑیوں کو پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، آنگ سان سوچی گرفتار
خاتون اپنی ورزش میں مصروف رہیں اور جب گھر پہنچ کر ان ویڈیوز کو شیئر کیا تو لوگوں نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے سے متعلق انہیں آگاہ کیا جس پر وہ حیران رہ گئیں۔ بعد ازاں اُن کی یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ بین الاقوامی نشریاتی اداروں نے اس کلپ کو دکھایا۔
တေယာက္ျဖဴရင္ အားလုံး လိုက္ျဖဴ
တေယာက္မဲရင္ အားလုံး လိုက္မဲ
တေယာက္ဆဲရင္ အားလုံးလိုက္ဆဲတတ္တဲ့…Posted by Khing Hnin Wai on Monday, February 1, 2021
کھنگ ہنین وائی نے پارلیمنٹ کے سامنے ریکارڈ کی جانے والی اپنی تمام ویڈیوز کو فیس بک پر بھی شیئر کردیا۔