تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کمسن بچی گہرے کنوئیں میں گر گئی، پھر کیا ہوا؟

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈھائی سال کی بچی کھیل کے دوران گھر کے صحن میں بور کیے گئے گہرے کنوئیں میں گر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ودیشا ضلع کے گاؤں کجری برکھیڑا مٰں پیش آیا جہاں اسمیتا نامی بچی گھر میں کھیلتے ہوئے آنگن میں بور کیے گئے گہرے کنوئیں میں گر گئی۔ بچی گرتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور اس کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو فون کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچی کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کنواں 20 فٹ گہرا ہے۔ اس تمام کارروائی کے دوران بچی کے لواحقین اپنی بیٹی کی زندگی کے لیے شدید پریشان ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں مذکورہ کنوئیں کے متوازی گڑھا بنا کر اس کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

دوسری جانب جائے حادثہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے لکھا ہے کہ ’’آخر کب ایسے حادثات رکیں گے۔‘‘ انہوں نے بچی کی بحفاظت ریسکیو کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ بچی کو بحفاظت نکالے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر وشواس سارنگ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں بچی کو نکالنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں تاہم وہاں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث کام میں دشواری کا سامنا ہے تاہم ٹیمیں پر امید ہیں کہ بچی کو جلد نکال لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -