اشتہار

پسند کی شادی کرنے والا نوجوان اغوا، ناک کاٹ دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 10 افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کر کے اس کی ناک کاٹ دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیاقت پور کے رہائشی وریام نے پانچ ماہ قبل جتوئی برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ آج 10 افراد نے اسے اغوا کر کے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک کاٹ دی جس سے وہ لہو لہان ہوگیا۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شہری نے شادی سے انکار پر خاتون کی ناک کاٹ دی

اس سے قبل لاہور میں گارڈین جج اسد عمران راں کی عدالت میں روبینہ نامی خاتون کی جانب سے بچے کا خرچہ نہ دینے پر خاوند شوکت کے خلاف دعوے کی سماعت ہوئی تھی۔

احاطہ عدالت میں سالے نے بہنوئی سے بچہ کا خرچ دینے کا تقاضہ کیا جس پر دونوں میں تکرار اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

اسی دوران طیش میں آکر شوکت نامی شخص نے اپنے سالے آصف پر چاقو کا وار کیا جس سے اس کی ناک کٹ گٸی اور آصف شدید لہو لہان ہو گیا۔

عدالتی عملے نے فوری طور پر ملزم شوکت کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ زخمی کو ابتداٸی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں