تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارتی کھلاڑی کی فائنل الیون میں 2 پاکستانی کھلاڑی شامل

نئی دہلی: سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے اپنی ٹیم کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے دو پاکستانی آل راؤنڈر کو شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارٹی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے اپنی آل ٹائم الیون سی پی ایل الیون ٹیم  میں دو پاکستانی کھلاڑیوں شعیب ملک اور سہیل تنویر کو منتخب کرلیا، دونوں کھلاڑیوں کو کیریبئن میں عمدہ کارکردگی کے عوض منتخب کیا گیا ہے۔

آکاش چوپڑا کے مطابق شعیب ملک کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، آل راؤنڈر نے کیریئبن لیگ میں 39.6 کی اوسط سے 1707 رنز اسکور کیے تھے۔

آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کی تمام لیگز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو میں بھارت کے داماد کو منتخب کررہا ہوں۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے دوسرے کھلاڑی کے لیے سہیل تنویر کا انتخاب کیا اور کہا کہ بائیں ہاتھ کے گیند باز نے 21.2 کی اوسط سے 54 میچز میں 63 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور ان کا اکانومی ریٹ بھی 6.6 ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل تنویر حالیہ سی پی ایل ٹی ٹوینٹی میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں وہ سینٹس کٹس اور نیوس پیٹریوٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سہیل تنویر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے سیزن میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کی تھی اور عمدہ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

فائنل الیون

کرس گیل، کولن منرو، نکولس پورن وکٹ کیپر، شعیب ملک، کیرون پولارڈ کپتان، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیلڈن کوٹریل، سہیل تنویر، کرشمار سنتوکی۔

Comments

- Advertisement -