جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عامر خان نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بھاری مالی نقصان کی ذمہ داری اُٹھا لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی سے ہونے والے بھاری مالی نقصان کی ذمہ داری لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور کرینہ کپور کی ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہی۔ تقریباً 180 کروڑ روپے سے بننے والی فلم صرف 60 کروڑ روپے ہی کما سکی۔

مزید پڑھیں: ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان کی ’مغل‘ پر کام بند کردیا گیا

- Advertisement -

عامر خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اداکاری کی فیس وصول نہیں کریں گے اور فلم کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ بھی کریں گے۔

’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو ذرائع نے بتایا: ’اگر عامر خان فلمسازوں سے فیس وصول کرتے ہیں تو ’وائی کام 18‘ اسٹوڈیوز کو تقریباً 100 کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔ چونکہ وہ فیس وصول ہی نہیں کر رہے تو فلمسازوں کو برائے نام مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا‘۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ایک اور دھچکا

ذرائع نے کہا کہ عامر خان فلم کی ناکامی کو تسلیم کر رہے ہیں، انہوں نے فلم کو چار سال دیے مگر ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں