پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان 14 مارچ کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی جس میں ان کی سابقہ اہلیہ و ہدایت کار کرن راؤ نے شرکت کی۔

اس موقع پر اداکار عامر خان نے میڈیا کی موجودگی میں کرن اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر نے کیک کاٹ کر پہلے کرن راؤ کو کھلایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بعدازاں عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہر سال میری سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وہ سب کے مشکور ہیں‘۔

عامر خان نے کہا کہ اگر میرے پرستار مجھے کچھ تحفہ دینا چاہتے ہیں تو انہیں سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  میری پروڈکشن کمپنی کی ابتداء فلم لگان سے ہوئی اور لاپتہ لیڈیز اس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک ایسی فلم ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بھارت کے دیہی علاقوں میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، لاپتا لیڈیز’ کی ہدایت کاری کرن راؤ نے دی جبکہ اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں