بھارتی انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی۔
انٹرنیٹ پر اس خبر کے بعد گوری کے حوالے سے صارفین اور مداحوں میں بے حد تجسس اور چہ میگوئیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آخر گوری ہیں کون؟
گوری کی عامر خان کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی میں پہلی پبلک اپیرئنس کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سادہ لباس میں ملبوس ہیں، انہوں نے سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر گوری اور عامر کو پاپارازی نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا، جہاں وہ عامر کی موجودگی میں گاڑی میں سوار ہورہی ہیں۔
اس موقع پر گوری نے میڈیا سے بچنے کی کوشش بھی کی تاہم کیمرے کی نظروں سے نہ بچ پائیں۔
واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو بظاہر دو ناکام شادیوں کے بعد اپنی تیسری جیون ساتھی مل گئیں ہیں، جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
انہوں نے اپنی گرینڈ سالگرہ سے پہلی اپنی نئی گرل فرینڈ کا اعلان کیا تھاجس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو متعارف کرواتے ہوئے کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
خان نے اپنی 25 سال پرانی دوست گوری سپراٹ سے میڈیا کو ملوایا تھا اور بتایا کہ یہ میری پرانی دوست ہیں، جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔
عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
اداکار نے مزید کہا تھا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور 18 ماہ سے ایک ساتھ ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں، میں نے انہیں سلمان خان اور شاہ رخ خان سے بھی ملوایا ہے۔