تازہ ترین

عامر خان جلد تیسری شادی کرنیوالے ہیں، نیا ہمسفر کون ہے؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکیشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان جلد ہی تیسری شادی کرنے والے ہیں اور یہ دعویٰ فلمی ناقد واداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے کیا ہے۔

عامر خان جو بھارتی فلم انڈسٹری میں 30 سال سے زائد عرصے سے راج کر رہے ہیں وہ ان دنوں اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد تنہا زندگی گزار رہے ہیں تاہم اب ان کے چاہنے والوں کے لیے خبر ہے کہ وہ جلد ہی تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا انتخاب کیا ہے جو عمر میں ان کی بیٹی کے برابر ہیں۔

عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق انکشاف بھارتی فلم انڈسٹری کے ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے کیا ہے اور اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا سے شادی کرنے والے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان فلم دنگل کے وقت ثنا کے ساتھ ڈیٹ کر رہے تھے۔

 

ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کیا تھا اور اداکارہ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا پر بھی اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں اور کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے جنید اور بیٹی ایرا ہیں دونوں کی شادی 16 برس قائم رہی اور 2002 میں طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں اداکار نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد پیدا ہوا تھا۔ حسن اتفاق یہ شادی بھی 16 سال ہی چلی اور 2021 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں جس کے بعد سے عامر خان تنہا زندگی گزار رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -