منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

عامر خان غربت کے دنوں کو یاد کر کے رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور رو پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میں 10 سال کا تھا تب خاندان کو بہت مشکل وقت سے گزرنا پڑا تھا، والد نے ایک فلم کے لیے سود پر قرض لے لیا تھا۔

عامر خان نے بتایا کہ والد صاحب کو دیکھ دکھ ہوتا تھا کیوں کہ وہ بہت ہی سادہ انسان تھے، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنا زیادہ قرض نہیں لینا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی بیٹی کی منگنی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار نے بتایا کہ والد کو پیسے کی واپسی کے لیے دھمکی آمیز فون آتے تھے، انہیں مشکل میں دیکھنا ہمارے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔

انٹرویو میں ’لال سنگھ چڈھا‘ کے اداکار نے یہ بھی بتایا کہ والدہ جان بوجھ کر میرے لیے لمبے کپڑے خریدتی تھی تاکہ وہ زیادہ دنوں تک چل سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں