تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’فلم کی ریلیز سے گھبرایا ہوا ہوں، 48 گھنٹوں سے نہیں سویا‘

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنی 11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا بائیکاٹ کرنے والوں کو اہم پیغام دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں فلم کی تشہیر کے دوران میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ فلم کی ریلیز کو لے کر بہت گھبرایا ہوا ہوں، پچھلے 48 گھنٹوں سے نہیں سویا اور یہ بالکل بھی مذاق میں نہیں کہہ رہا۔

سُپر اسٹار نے کہا: ’فلم کی وجہ سے میرا دماغ پک چکا ہے، اسی لیے میں نے کتابیں پڑھنا اور آن لائن گیمز کھیلا شروع کر دیا ہے، 11 اگست کو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی اچھی نیند کروں گا‘۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کا اسکرپٹ مسترد کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے کہا کہ میں فلم کا بائیکاٹ کرنے والوں کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، اگر کسی کا دل دُکھایا ہے تو اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، جو لوگ میری فلم نہیں دیکھنا چاہتے وہ نہ دیکھیں، مگر میری دلی خواہش ہے کہ ہر کوئی فلم دیکھے۔

عامر خان نے کہا کہ اس فلم کو بنانے میں بہت سے لوگوں نے محنت کی ہے، مجھے امید ہے لوگ اسے پسند کریں گے۔

کچھ روز قبل فلمساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اچھی فلم بنانے پر خوشی ہے لیکن اگر لوگوں کو پسند نہ آئے تو دُکھ ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: عامر خان کا فلمی کیریئر تباہ ہونے کا خدشہ

میزبان نے جب ’لال سنگھ چڈھا‘ کے خلاف جاری بائیکاٹ مہم سے ہونے والی پریشانی سے متعلق پوچھا تو وہ ایک دم سنجیدہ ہوگئے۔ عامر خان نے جواب میں کہا تھا: ’ظاہر سی بات ہے میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، یہ کیا سوال پوچھ رہے ہو یار‘۔

Comments

- Advertisement -