ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے رینا دتہ سے 10 روپے میں شادی کرنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی تاہم 2002 میں جوڑے نے ایک دوسرے راہیں جدا کر لی تھیں۔
فلم پروڈیوسر رینا دتہ سُپر اسٹار کی پڑوسن تھیں۔ عامر خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ بعدازاں دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور بالآخر شادی کر لی۔
متعلقہ: عامر خان نوجوانوں کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟
رینا دتہ نے اداکار کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اپنی مختصر جھلک دکھائی تھی۔
ایک پرانے انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا کہ رینا دتہ سے میری شادی انتہائی کم خرچ میں ہوئی تھی، ہم نے کسی کو بتائے بغیر تین گواہان کی موجودگی میں کورٹ میرج کی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ رجسٹرار آفس جانے کیلیے میں بس میں بیٹھا اور باندرا اسٹیشن پر اتر کر تھوڑا بیدل چلا اور آفس پہنچ گیا تھا۔
عامر خان رینا دتہ سے علیحدگی کی دردناک کہانی متعدد بار بتا چکے ہیں۔ 2002 میں الگ ہونے والے اس جوڑے کے دو بچے آئرا اور جنید ہیں جو اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔