اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عامر خان کا محبت میں ناکامی پر سر منڈوانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار المعروف ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ عامر خان نے ماضی میں محبت میں ناکام ہونے پر سر منڈوانے کا اعتراف کرلیا۔

عامر خان طویل عرصے بعد بہت جلد فلم ”لال سنگھ چڈھا“ میں نظر آئیں گے۔ اپنے چار دہائیوں پر محیط اداکاری کے کیرئیر میں عامر خان کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ”یادوں کی بارات“ اور ”مدہوش“ میں بطور چائلڈ اداکار نظر آنے کے بعد عامر خان نے 1984 کی فلم ”ہولی“ سے ڈیبیو کیا۔

اس کے بعد ایک فلم میں اداکار کو گنجا دکھایا گیا جس پر بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ فلم کے لیے عامر خان نے اپنا سر مڈوایا لیکن اس کے پیچھے ایک کہانی چھپی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے شراب کیسے چھوڑی؟ اداکار نے بتا دیا

عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں نے ہدایت کار کیتن مہتا کو سر منڈوا کر حیران کر دیا تھا، میں نے ایک لڑکی کو کھو دیا تھا جس سے میں بےحد محبت کرتا تھا، ایک دن اس نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی اور اس کے ردعمل میں، میں نے سر منڈوا لیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہدایت کار کیتن مہتا سے ملنے گیا تو وہ مجھے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ”آپ کے بال کہاں ہیں؟“

انٹرویو میں عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنی سابقہ بیوی رینا دتہ کو خون سے ایک خط لکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں