پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

عامر خان کا پہلی بار بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے کا فیصلہ، مہمانوں کی فہرست منظر عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اپنی 60ویں سالگرہ کی تقریب بڑے پیمانے پر منانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سالگرہ کی تقریب 13 مارچ 2025 کو باندرہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور کرینہ کپور جیسے بڑے اسٹارز بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان کو پھر محبت ہوگئی؟

برتھ ڈے پارٹی دینے کا فیصلہ عامر خان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم سال گزرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کی بیٹی ایرا جنوری 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور بیٹا جنید اپنی دوسری فلم ’لویاپا‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہے جو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ عامر خان خود کو مطمئن محسوس کر رہے ہیں، وہ اپنی خوشی ہر اس شخص کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں جو مشکل وقت میں ان کے ساتھ رہا۔

ان کی 60ویں سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ راجکمار ہیرانی، کرن جوہر اور ودھو ونود چوپڑا جیسے فلمساز نظر آئیں گے۔

ہریتھک روشن، رانی مکھرجی، سیف علی خان اور شبانہ اعظمی جیسے اداکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی ساتھی اداکارہ سانیا ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ ان کی سابقہ بیویاں رینا دتہ اور کرن راؤ بھی تقریب کا حصہ ہوں گی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ تقریب کی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے قریبی دوستوں کو تقریب کیلیے مصروفیات ترک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں