جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان کی ’مغل‘ پر کام بند کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے اپنے تمام پروجیکٹس سے چھٹی لے لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’مغل‘ پر کام بند کر دیا گیا۔ اداکار ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ’مغل‘ پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ’ٹی سیریز‘ کے چیف پروڈیوسر نے مذکورہ پروجیکٹ پر کام ملتوی کر دیا۔

مزید پڑھیں: ’لال سنگھ چڈھا‘ نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

- Advertisement -

فلمساز ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی سے گھبرائے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’مغل‘ پر ان حالات میں بھاری رقم لگانا فضول ہوگا۔ عامر خان نے اس پروجیکٹ پر 2017 میں دستخط کیے تھے۔

’مغل‘ دراصل گلشن کمار کی بائیو پک ہے جس میں عامر خان مرکزی کردار نبھانے کے لیے بالکل تیار تھے مگر اداکار کی حالیہ فلم کی ناکامی نے پروجیکٹ پر پانی پھیر دیا۔

فلم کو سبھاش کپور نے ڈائریکٹ کرنا تھا، مگر وہ اب اس پروجیکٹ کو ملتوی کر کے ’جولی ایل ایل بی‘ کے تیسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تیاری؛ اکشے کمار اور ارشد وارثی جلوہ گر ہوں گے

’مغل‘ میں اکتشے کمار کو بھی اہم کردار کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

پروجیکٹ کے التوا کی خبریں سن کر عامر خان کے مداحوں میں مایوسی پھیل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں