پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عامر لیاقت کو وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی، مایوس لوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عامر لیاقت حسین کو وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی، رکن قومی اسمبلی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی سے مایوس لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کیلئے عامر لیاقت جب وہاں پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں اندر جانے نہیں دیا۔

اس موقع پر موجود صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ کو کیوں اندر جانے نہیں دیا جارہا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے آنے اور سیکیورٹی وجوہات پراجازت نہیں دی گئی، میں شاید 5 منٹ پہلے آگیا اس لیے جانے نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پیکج پی ٹی آئی والوں نے بنایا ہے ،آج بڑے اعلانات ہونے جارہے ہیں،آج کراچی کو بڑی خوشخبری ملے گی عامر لیاقت کچھ دیر انتظار کے بعد وہاں سے مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں انہیں مدعو نہیں کیا تھا، جس کے رد عمل میں انہوں نے احتجاجاً پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں