اشتہار

ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ نے گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیا شاہ نے گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیا شاہ نے گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ایف آئی اے کے نوٹسز کا جواب دیتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی۔

بعد ازاں ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا تھا ، دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں