اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

عاقب جاوید نے وائٹ اور ریڈ بال ٹیمیں علیحدہ بنانے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے وائٹ اور ریڈ بال ٹیمیں علیحدہ بنانے کا عندیہ دے دیا۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کو آپ پورا سال نہیں کھلا سکتے، ہمیں وائٹ اور ریڈ بال کی علیحدہ ٹیمیں بنانی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی دلچسپی کم ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے اور امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوبارہ چیمپئن بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت ٹیم میں خوشیاں لے کر آتی ہے، لوگ لگاتار سیریز ہار کر مایوس ہوچکے تھے، ٹیم اور مینجمنٹ میں ایک دم سے تبدیلی کا مقصد تھا کہ ٹیم جیت کی طرف جاسکے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ جس طرف کرکٹ جارہی ہے اس کے لئے ہمیں اپنا پلیئر پول بڑھانا پڑے گا ایک کھلاڑی کو مسلسل 12 ماہ نہیں کھلا سکتے، ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ہماری ہوم کنڈیشنز میں ہو رہی ہے اسے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں