جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کو پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم آج صبح سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا، آسیہ اندرابی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

آسیہ اندرابی نے چودہ اگست کو پاکستانی پرچم لہرایا تھا اورپاکستان کا قومی ترانا پڑھا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں گائے کے ذبیحہ پرپابندی کیخلاف بھی آسیہ اندرابی پیش پیش تھیں اورانہوں نے گائے کی قربانی کر کے پابندی کو ماننے سے انکارکردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں