The news is by your side.

Advertisement

دورہ منسوخی پر انگلش کھلاڑی نے کیا کہا؟ محمد عباس نے بتا دیا

قومی ٹیم کے بولر محمد عباس نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا ہے کہ انگلش بورڈ کے اس فیصلے سے دھچکا پہنچا ہے۔

انگلش ٹیم ہمشائر کی جانب سے کھیلنے والے محمد عباس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انگلینڈ کے ‏فیصلے سے پورا پاکستان مایوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز ونز کے ساتھ ملتان سلطانز میں پی ایس ایل کھیلا تھا وہ پاکستان آکرخوش تھے، ونس سے ‏پوچھا کیا انگلینڈ بورڈ نے پاکستان جانے کا آپ سے پوچھا؟ تو انہوں نے بتایا انگلینڈ بورڈ نے فیصلہ خود لیا ‏کھلاڑیوں سے نہیں پوچھا۔

محمد عباس نے کہا کہ ہم نے بہت سے قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود یہ فیصلہ حیران کن ہے جس پر مایوسی ‏ہوئی، جب ہم اپنا 100 فیصد دیتے ہیں تو اسی طرح کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں۔

برطانوی کھلاڑیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، اس ‏سے متعلق کوئی علم نہیں تھا۔

انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کے مطابق دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کردار نہیں، اس کے فیصلے پرہمیں ‏اندھیرے میں رکھا گیا، اس حوالے سے ہم سے پہلے کسی نے بات ہی نہیں کی۔

پلئیرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ہم سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ پاکستان سفر کریں گے یا نہیں، ‏ہمیں تو دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ‏ہوئی ہے، لیجنڈری کھلاڑیوں نے مذکورہ دونوں ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں