ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی پر مامور، ایمرجنسی سروس بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے عملے کو الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرنے کی وجہ سے ایمرجنسی سروس بند ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے عملے کو الیکشن ڈیوٹی پر طلب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لیب اور ایکسرے کی سہولت بھی بند ہوگئی ہے۔

عباسی شہید اسپتال کے 750 سے زائد عملے کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا ہے، اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، آئی سی یو کنسلتنٹ، او ٹی ٹیکنیشن ڈیوٹی ‘سرانجام دیں گے۔

- Advertisement -

ایم ایس ڈاکٹر نسیم اور ڈائریکٹر نادر کو بھی الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ اسپتال بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، اس وقت اسپتال میں صرف سویپرز اور لوئر اسٹاف موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی ایمرجنسی اور وینٹی لیٹر کے لیے عملہ موجود نہیں، عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں طبی امداد نہیں دے سکتے، عملے کو ضلع کیماڑی میں بطور ریزرو اسٹاف طلب کیا گیا ہے۔

عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں عباسی شہید اسپتال کے فعال ہونے کی ویڈیو شیئر کردوں گا، وہاں ڈاکٹر موجود ہیں، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیشن کو الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بھیجا ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں