ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرایبٹ آباد میں گھریلو تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ 2 سگے بھائی جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں لوہر ملک پورہ ٹھنڈا میرہ کے علاقہ میں اظہر نامی پولیس اہلکار نے گھریلو تنازعے پر طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد علی اور زبیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زیشان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا, پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاراظہر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق
خیال رہے کہ 3 فروری 2018 کوخیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا
بعدازاں 19 فروری 2018 کو مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔